فیس بک آئی ڈی ہیک-خاتون کو بلیک میل کرنیوالے 2ملزم گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے پشاور میں شہری کی فیس بک آئی ڈی ہیک کرکے 20 ہزار روپے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے آئی ڈی واپس دینے کے لیے 20 ہزار مانگے تھے، ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک فرینڈ اور اہلخانہ کو بھیج کر بلیک میل کرنے والے ملزم ثاقب علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضہ سے درخواست گزار خاتون کے الزامات سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔