بھارتی دہشتگردی میںایک اورکشمیری نوجوان شہید

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے جس سے دو دن میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔اسی طرح بھارتی ایجنٹوں کےتشدد سے زخمی ہونے والا آصف صوفی نامی نوجوان بھی سری نگر کے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری کمانڈوز بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ میں جاری شرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ بھارتی دہشت گردی کیخلاف ہزاروں کشمیریوں نے جمعرات کے دن بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ بھارتی فوج کی بھاری نفری نے گزشتہ روز بھی بارہمولہ میں رفیع آباد کے ڈونی واری علاقہ میں نام نہاد سرچ آپریشن جاری رکھا اور تلاشی مہم کے دوران ایک اور کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ایک دن قبل بھی اسی علاقہ میں 4نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرنے کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کرتی رہی۔ بھارتی فورسز کی دہشت گردی کیخلاف ہزاروں کشمیریوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جس پر بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پلوامہ کے گدورہ علاقہ میں بھی زبردست احتجاج کیا گیا ۔ ا س دوران بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو منتشر کرنے کیلئے بدترین لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرتی رہی جبکہ پیلٹ گن کے چھرے بھی برسائے جاتے رہے۔ آخری اطلاعات آنے تک بارہمولہ، پلوامہ، سری نگر اور دیگر مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا جبکہ اس موقع پر بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی عروج پر رہا۔ بھارتی فورسز کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعددکشمیری زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More