جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ میں غوری کلب کی کامیابی

0

اسلام آباد(امت نیوز)غوری کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے میچز جیت لئے۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں غوری کلب نے سوہان کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک غوری کلب کو سوہان کلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں غوری کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 5-0 گول سے جیت لیا۔ سوہان کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن نام رہے، فاتح ٹیم کی جانب سے حسن شیرین اور عادل نے دو، دو جبکہ معین نے ایک گول کیا۔ غوری کلب کے حسن شیرین اور گول کیپر عمر فہد نے شاندار کھیل پیش کیا۔ شاہد صدیق نے میچ کمشنر جبکہ ریفری کے فرائض محمد ابراہیم ، چمن خان اور علی نواز نے انجام دیئے۔ جی نائن روور گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے یونائیٹڈ کلب کو 2-1 گول سے شکست دی، وقفے تک جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے یونائیٹڈ کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی، یونائٹیڈ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More