اقبال ظفر جھگڑا کا سامان گورنر ہاؤس سے رہائش گاہ منتقل

0

پشاور ( آن لائن)15اگست کے بعد مستعفی ہونے کے باعث گورنرخیبر پختون اقبال ظفر جھگڑا کے ذاتی سامان گورنر ہاؤس سے منتقل کر دیا ہے گورنر خیبر پختونخوا کے استعفے کی منظوری کے بعد گورنر ہاؤس پشاور چھوڑینگے ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے گورنر ہاؤس پشاور سے اپنا ذاتی سامان جھگڑا میں اپنی ذاتی رہائش گاہ میں منتقل کردیا ہے اقبال ظفرجھگڑا کے گزشتہ سال بطور گور نر خیبر پختونخوا تعینات کیاتھا سردار مہتاب کے مستعفی ہونے کے بعدان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔ اقبال ظفر جھگڑا کا شمار مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں میں سے ہوتا ہے او ر نواز شریف کے انتہائی قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے ان کا شمار مسلم لیگی رہنماؤں میں سے ہوتا ہے بطور گورنر خیبرپختونخوا انہوں نے فاٹا اصلاحات ، سابق خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ اہم روابط رکھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More