ایوانزا گروپ اور پریمیئر سسٹمز میں معاہدہ

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ایوانزا گروپ اور پریمیئر سسٹمز نے معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں، جس کے تحت ایوانزا پریمیئر پیمنٹ سروسز (اے پی پی ایس) کے نام سے باقاعدہ کمپنی قائم کی گئی ہے، جو پاکستان میں سب سے محفوظ ، سب سے تیز رفتار اور انتہائی قابل اعتماد انداز سے ملکی سطح پر آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گی۔اے پی پی ایس کو ای کامرس اور ایم کامرس گیٹ وے اور مرچنٹ ڈیجیٹائزیشن کو آگے بڑھانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔پریمیئر سسٹمز کے سی ای او شیخ ارشد رضا نے کہا کہ ہمارا ادارہ ڈیجیٹل پیمنٹ کی باسہولت خدمات میں مزید بہتری لا رہا ہے ۔ایوانزا گروپ کے سی ای او محمود کپوروالا نے کہا کہ ہمیں پریمیئر سسٹمز سے اشتراک کے ذریعے اے پی پی ایس کے آغاز پر فخر ہے۔اس موقع پر اے پی پی ایس کے نئے منتخب ہونے والے سی ای او عدنان علی نے مختلف سوفٹ ویئر ز کے انفراسٹرکچر پر مشتمل ٹیکنالوجی اسٹیک پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More