آئی سی سی بھارت کیخلاف فیصلہ سنائے گی

0

دبئی(امت نیوز) آئی سی سی کی تنازعات حل کر نے والی کمیٹی بھارتی بورڈ کے خلاف پاکستانی کرکٹ بورڈ کے کیس کا فیصلہ یکم سے تین اکتوبر تک دبئی میں کریگی ۔ذرائع کے مطابق یکم سے تین اکتوبر تک دبئی میں آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی بھارتی بورڈ کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیس پر فیصلہ کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اگر اس موقع پر چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو پاکستان کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے کیونکہ نجم سیٹھی اس کیس میں اہم گواہ ہیں اور بھارتی بورڈ نے آئی سی سی میں جواب دیا ہے کہ انہیں حکومت نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اگر نجم سیٹھی کو نئی حکومت نے اکتوبر سے پہلے تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا تو بھارت یہ مؤقف بھی اختیار کرسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حکومت کے زیر اثر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More