تحریک انصاف کی فقید المثال انتخابی کامیابی پر اے پی این ایس کی عمران خان کو مبارکباد
کراچی ( پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی فقید المثال کامیابی اور پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں جیت کر ملک کی مقبول جماعت کا اعزاز حاصل کرنے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے امید ظاہر کی نئی حکومت برسراقتدار آ کر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی بلندیوں پر لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل تیسری بار جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے راستے پر چل پڑا ہے اور انشااﷲ اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرے گا۔