سی پی این ای میڈیا سیفٹی اینڈ سیکورٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان

0

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی میڈیا سیفٹی اینڈ سیکورٹی کمپنی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کے مقاصد میں اخبارات و جرائد/ میڈیا ہائوسز کے ملازمین اور ایڈیٹروں کو سیکورٹی کے حوالے سے خطرات کی تشخیص اور ان کے لئے سیکورٹی آڈٹ تجویز کرنا اور سیکورٹی اداروں سے رابطے قائم کرنا ہے۔ کمیٹی اپنے فیصلوں، سفارشات اور کارکردگی کے بارے میں سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرے گی۔ سی پی این ای کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی منظوری صدر سی پی این ای عارف نظامی کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین اکرام مجید سہگل جبکہ ڈپٹی چیئرمین عامر محمود مقرر کئے گئے ہیں جبکہ عارف نظامی، امتنان شاہد، رحمت علی رازی، طاہر فاروق، ڈاکٹر جبار خٹک، عارف بلوچ، حامد جبین عابدی، عدنان ملک، اعجاز الحق، امتیاز عالم، کاظم خان، انور ساجدی، سردار نیازی، ممتاز صادق اور طارق عزیز کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More