دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے پر تحریک انصاف تیار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے دھاندلی کے الزمات کی تحقیقات کا متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا ہ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ وہ پارلیمانی کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔