صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عہدے سے مستعفی
لاہور( این این آئی) پنجاب صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سی ایف او عمر ملک کو اضافی چارج سونپ دیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان 14لاکھ 65ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے رہے ہیں ۔ان کیخلاف نیب لاہور میں بھی تحقیقات جاری ہیں اور وہ نیب لاہور میں 2مرتبہ پیش بھی ہوچکے ہیں۔