این آئی سی ایل کیس میں ایاز خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کوایازخان نیازی کی گرفتاری سے رو ک دیاہے اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ریمارکس دیئے کہ جسے پکڑنا تھا وہ توملک سے باہربھاگ گیااورجو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتارکرلیا جاتا ہے۔این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے کی۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایازخان نیازی کیخلاف 2انکوائریاں چل رہی ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب لوگوں کودوران تحقیقات کیوں اٹھاکرلیجاتا ہے؟ جن کوپکڑنا ہوتا ہے آپ پکڑتے نہیں،سب معلومات ہیں اورجسے پکڑنا ہوتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب کوایازخان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہو ئے ریمارکس دیئے کہ جسے پکڑنا تھا وہ توملک سے باہربھاگ گیاہمیں پتہ ہے کیسے سیاسی طور پر لوگوں کوباہربھیج دیا جاتا ہے اورجو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتارکرلیا جاتا ہے۔مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ۔