جلد کا کینسر جان لیوا ہوسکتا ہے-تحقیق
واشنگٹن(امت نیوز) نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ بے ضرر سمجھا جانیوالا جلد کا کینسر خاموشی سے جان لیوا کینسر میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جلدی کینسر خون، چھاتی، پرواسٹیٹ اور آنتوں کے کینسر میں تبدیل ہو کر عام کینسر سے 3گنا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ہر سال غدود کے سرطان کے 54لاکھ کیسز کی تشخیص کی جاتی ہے۔