بھتہ خوری-اسلحہ کیس میں 2مجرموں کی سزائیں کالعدم قرار
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سز اوں کے خلاف مجرم شکیل اور عمران کی جانب سے دائر اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے سزاوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔