پاک قطر فیملی تکافل کی راولپنڈی میں نئی شاخ کا افتتاح
کراچی(بزنس رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی سی ای او محمد منہاس نے راولپنڈی میں نئی شاخ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب میں انہوں نے ملک میں تکافل کے فروغ کیلئے ریجنل ٹیم کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ13بلین روپے ہے، 60شہروں میں 70سے زائد برانچزکے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا تکافل برانچ نیٹ ورک ہے۔ جو 7لاکھ سے زائد ممبران کوتکافل خدمات فراہم کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک قطر تکافل گروپ پاکستان میں1ہزار سے زائد کارپوریٹ ارکان کو تکافل پراڈکٹس فراہم کررہا ہے۔