اردگان نے امریکی ڈالر کیخلاف اعلان جنگ کردیا

0

انقرہ(امت نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی ڈالر کے خلاف اعلان جنگ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے ساتھ رب العالمین اورعوام کی طاقت ہے۔ گزشتہ روز بایبورت میں نماز جمعہ کے بعدخطاب میں ترک صدرنے کہا کہ ترک کرنسی لیرا کو گرانےکا مقصد ترکی کو نقصان پہنچانا ہے لیکن ہم ملکی پیداوار،برآمدات اور روزگار میں اضافے کے ذریعے امریکہ کے معاشی حملے کوناکام بنا دینگے اور اپنی معیشت کو مزید مضبوط بنائینگے۔ انہوں نے کہا ہم پر مسلط کی گئی تجارتی جنگ سے مقابلے کیلئے عوام میدان میں آئیں اوراپنے پاس موجود ڈالر، یورو اور سونا ملکی کرنسی میں تبدیل کرا کے قومی بینکوں میں جمع کرا دیں۔ ہمیں فتح ہو گی۔انہوں نے کہا ترکی کومصنوعی اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ رواں سال کے پہلے3 ماہ میں اقتصادی شرح نمو7 اعشاریہ4 فیصد رہی۔ہم اسے بڑھاتے رہینگے۔انہوں نے کہا روس سے تجارتی اور دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ اردگان نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے بھی فون پر بات کی اور موجودہ صورتحال اوردو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنااسٹاک مارکیٹ میں ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ڈالرکےمقابلے میں جمعہ کو پانچ فی صد ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا میں 2 فی صد کمی ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More