جواہر لعل نہرو ’پنڈت ‘ نہیں تھے۔گیان دیو آہوجہ

0

لاہور(نمائندہ امت) بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ گیان دیو آہوجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو ’پنڈت ‘ نہیں تھے کیونکہ وہ بیف اور سور کا گوشت کھاتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آہوجہ اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیو ں میں رہتے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے نہرواور گاندھی فیملی کو بھارت میں پائی جانے والے تمام سماجی برائیوں کا ذمہ دار بھی قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آہوجہ نے کانگریس پر ملک میں فرقہ بندی کی سیاست کھیلنے کا الزام بھی لگایااور کہا کہ گاندھی کنبے کے لوگ مندر نہیں جاتے ہیں۔ گیا ن دیو آہوجہ نے کہا کہ کانگریس کانگریس لیڈرس بشمول اشوک گہلوٹ، سچن پائلٹ اور غلام نبی آزاد بتا دیں کہ راہل گاندھی کی دھاگا باندھنے والی ہندو کی ایک اہم رسم کب ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے اس بیان کو متنازع قرار دیکر اس کیخلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More