دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) بشار فضائیہ نے شام کے 3 شہروں ادلب، حلب اور حما پر ڈھائی سو بم برسا کر قیامت کا منظرقائم کردیا ، وحشیانہ بمباری سے 67 افراد شہید اور 350 زخمی ہوگئے، بمباری میں زیادہ تر بچے اور خواتین نشانہ بنے، شمالی شا م میں 15 سو خاندان ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شام کے مختلف شہروں میں بشار فضائیہ کی شدید بمباری سے 67 افراد جاں بحق اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ شام کے صوبے ادلب، حما ، حلب اور ترکی کی سرحد کے قریب شدید بمباری نے قیامت ڈھادی ، ذرائع کے مطابق 250 سے زیادہ بم برسائے گئے ، بستی خان شیخون پر40میزائل گرائے گئے ، تمانہ علاقے پر 65 راکٹ مارے گئے ، اورم الکبری جو کہ مصروف ترین شاپنگ سینٹر ہے پر20راکٹ مارے گئے، بمباری اور حملوں سے پریشان شمالی شام کے 1500 خاندان ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ادلب پر قبضہ کرنے کیلئے بشار الاسدنظر جمائے بیٹھے ہیں اور اسی لئے بے دریغ وحشیانہ بمباری سے شہر کو کھنڈر بنایاجارہا ہے۔ ادلب میں 25 لاکھ افراد بستے ہیں اور یہ ابھی تک عوامی ملیشیا کے زیر قبضہ ہے۔