ایرانی انقلابی گارڈز کا عراق سے آنیوالے 10 دہشت گردوں کومارنے کا دعویٰ

0

تہران( آن لائن)ایران کی انقلابی گارڈزنے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک دہشتگردٹیم کے کم ازکم 10ارکان کوہلاک کردیاہے جوکہ عراق سے ملک میں داخل ہوئے تھے ۔ گارڈزکی زمینی افواج کے ڈویژن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ حملہ آورمغربی آذربائیجان کے شمال مغربی صوبہ اوشناویہ کے نزدیکی سرحدی علاقے کے ذریعے داخل ہوئے ۔ اس کاکہناہے کہ شدیدجھڑپ کے دوران کم ازکم 10 دہشت گردوں کوہلاک کیاگیااوردیگرزخمی ہوئے ۔ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اس دہشتگردٹیم کے خاتمے کے بعدبھاری تعدادمیں ہتھیار،گولہ باروداورمواصلاتی آلات قبضے میں لئے گئے ہیں ۔ ایران کوعلاقے میں کردش باغیوں سے دیرینہ خطرہ لاحق ہے اورامریکہ سعودی عرب اوراسرائیل پرمزاحمت کی حمایت کرنے کاالزام عائد کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More