ہاکی کی ترقی کیلئے فیڈریشن سنجیدگی سے کام لیں- رائو سلیم ناظم
اسلام آباد (امت نیوز) سابق سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اولمپئن رائو سلیم ناظم نے کہا ہے کہ ملک میںقومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئرکو سنجیدگی سے کام کرنا چاہئے نہ کہ شائقین کھیل کے ساتھ ٹوپی ڈرامے کریں۔انہوں نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ ائولمپن قومی کھیل ہاکی کے ساتھ سنجیدہ ہیں اور ہاکی کے خلاف کوئی شازش نہیں کر رہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں سوچ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی وجہ سے ہی تو ائولمپئن کو دنیا میں عزت ملی ہے بلکہ اس کھیل کو ملک میں بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔