بھٹو کے شہر میں ننھی کلی بھوک سے مرجھا گئی

0

لاڑکانہ (نمائندہ امت) بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں ننھی سی کلی غربت اور غذائی قلت کے باعث مرجھاگئی، ڈھائی سالہ بیٹی کی لاش ہاتھوں میں اٹھائے بیروزگار والد لاڑکانہ پریس کلب پہنچ گیا۔ بھٹو کے شہر لاڑکانہ کے شاہ بھارو علاقے کا مکین محمد علی شیخ اپنی ڈھائی سالہ بیٹی رقیہ کی لاش اٹھا کر پریس کلب پہنچ گیا۔ اس موقع پر محمد علی شیخ کا کہنا تھا کہ اس کی6 بیٹیاں ہیں بیروزگاری اور تنگدستی سے پریشان ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میری ڈھائی سالہ بچی رقیہ جو پیٹ کی بیماری میں مبتلا تھی جسے متعدد بار سرکاری اسپتال میں داخل کیا جہاں پیسے نہ ہونے اور غذائی قلت کے باعث اسے6 روز قبل گھر منتقل کیا جہاں میری ننھی پری دم توڑگئی۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر بچیوں کو تڑپ تڑپ کر مرتا نہیں دیکھ سکتا کچھ عرصہ قبل خودسوزی کی کوشش بھی کی تھی صرف دلاسے دیے جاتے ہیں کوئی حکومتی مدد نہیں ملی کوئی روزگار نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More