سورج کی تحقیق کیلئے خلائی گاڑی اڑان بھرنے سےقبل خرابی کا شکار

0

واشنگٹن (امت نیوز) سورج کی تحقیق کیلئے بنائی جانے والی خلائی گاڑی اڑان بھرنے سے قبل ہی خرابی کا شکار ہوگئی، ناسا نے ‘‘پارکر سولر پروب ’’ پہلی بار شمسی ہوائیں جانچنے کیلئے تیار کی، خلائی گاڑی کی روانگی آ ج متوقع ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سورج کی تحقیق کے لیے تیار کی گئی خصوصی خلائی گاڑی "پارکر سولر پروب” کو چند تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے خلاء میں نہیں بھیجا جاسکا جسے گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا سے بھیجا جانا تھا، تاہم مشن پر روانہ کرنے کے عمل کو 24 گھنٹوں کے لیے مؤخر کردیا گیا اور اب پارکر سولر پروب کو آج سہ پہر تک بھیجا جائے گا۔ پارکر سولر پروب کا نام سائنسدان اوگینی پارکر کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہوں نے سورج کے مقناطیسی میدان کے بارے میں اور شمسی ہواؤں کے بارے میں بہت سے نظریات پیش کیے جو کہ تحقیق سے درست ثابت ہوئے ہیں۔ پارکر سولر پروب کو سورج کے قریب بھیجنے کا مقصد شمسی ہواؤں کی مزید تحقیق اور سورج کی مقناطیسی صلاحیت کو بغور سمجھنا ہے۔پارکر سولر پروب مشن6 سال اور321دنوں پر محیط ہے او خلائی گاڑی کو خلا میں بھیجنے کے لیے ڈیلٹا 4 ہیوی راکٹ استعمال کیا گیا، ان 7سالوں میں یہ زمین کے پاس سے تقریبا4 مرتبہ، سیارےزہرہ کے پاس سے 7 مرتبہ گزرے گی، جب یہ خلائی گاڑی سورج سے قریب ترین فاصلے پر ہوگی تو اس کا سورج سے فاصلہ صرف60لاکھ کلو میٹر ہوگا جبکہ سورج سے قریب ترین سیارے عطارد کا فاصلہ بھی 450لاکھ کلو میٹر ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More