ہندو لڑکی بازیابی کیلئے اہلخانہ کا عدالت میں دھرنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لڑکی کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے موقع پرسٹی کورٹ میں 28سالہ ہندو لڑکی کے اغوا کے خلاف مغویہ کے اہلخانہ اور ہندو کمیونٹی نے احتجاج اور دھرنا دیا ۔اہلخانہ کا کہناتھا کہ ہماری بیٹی شوبھا 31 جولائی کی رات کام پر سے گھر واپس آرہی تھی اور لاپتہ ہوگئی۔ سٹی کورٹ میں 28سالہ ہندو لڑکی کے اغوا کے خلاف مغویہ کے اہلخانہ اور ہندو کمیونٹی نے احتجاجی دھرنا دیا ۔مغویہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہم کلری کے رہائشی ہیں شوبھا کو اغوا کیا گیا، شوبھا کو 31 جولائی کی رات آفس سے واپسی پر اغوا کیا گیا۔ظفر نامی آدمی شوبھا کو مسلمان کرکے نکاح کرنے کا دعویدار تھا، ظفر بھی اب اس لڑکی کی موجودگی سے لاعلم ہے ،ہماری اپیل ہے کہ ہماری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے کلری پولیس کو لڑکی کو 13اگست تک پیش کرنے کا حکم دےدیا ہے۔