آڈیونک نے ایک قوم ایک آواز کے عنوان سے نغمہ متعارف کروادیا
کراچی( بزنس رپورٹر) 71 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے آڈیونک نے ایک قوم ایک آواز کے عنوان سے ملی نغمہ متعارف کروادیا ہے آڈیونک ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آڈیونک عبدالرئوف نے کہاکہ ملک کو جس قدر اب یک جہتی کی ضرورت ہے اس سے قبل کبھی نہ تھی پوری قوم ایک نئے جذبے کے تحت ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالے تا کہ پاکستان بھی عالمی برادری میں ایک ممتاز مقام حاصل کرسکے ۔ آڈیونک مارکیٹنگ منیجر محمد حبیب اقبال نے قوم کو ایک آواز پر متحد ہونے کا پیغام دیا تقریب کے اختتام پر چیئرمین عبدالرئوف نے مہمانوں اور دیگر میڈیا شرکا خصوصاً سعد حیات، برانڈ منیجر حبیب اقبال ، نتاشا بیگ ، نمرا حیدر اور اصغر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا قومی نغمے کو الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔