کیپٹن صفدر کی رپورٹس نارمل قرار۔مزید دو روزرکھنے کا امکان
اسلام آباد(صباح نیوز)پمز کے 5رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی تمام رپورٹس کو نارمل قرار دے دیا ۔ترجمان پمز)کےمطابق کیپٹن صفدر کے ٹیسٹوں پر مشتمل تمام تشخیصی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے آپریشن آخری آپشن کے طور پر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیپٹن صفدر کی شوگر نارمل ہے جبکہ کولیسٹرول اور ٹرائیگلائیسرایڈ میں معمولی اضافہ ہوا ہے، ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور میڈیکل بورڈ انکی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔ ترجمان کے مطابق کیپٹن صفدر کا 17 ماہ قبل منی گیسٹرک ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں پیچیدگیوں کا سامنا ہے تاہم خون کے نمونوں کی تشخیص کے بعد کوئی خرابی نہیں پائی گئی، انہیں مزید دو روز اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔