اندراج مقدمہ درخواست پرنگراں وزیراعلیٰ – وزیرداخلہ کونوٹس

0

لاہور(این این آئی) لاہورکی سیشن عدالت نےپاکستان مسلم لیگ (ن) کےخلاف مبینہ طورپرجانبدارانہ اقدامات اٹھانے پرنگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری اوروزیرداخلہ شوکت جاویدکےخلاف مقدمےکےاندراج کےلیےدائردرخواست پر سماعت کےبعدنوٹس جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف مجاہدنےمسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کی درخواست پرسماعت کی ۔رانا مشہود نےدرخواست میں کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف عمل رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے حسن عسکری پر الزام عائد کیا کہ نگران وزیراعلی پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کو متاثر کیا ۔نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری اور نگران وزیر داخلہ شوکت سلطان نے 13 جولائی کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کےاستقبال کےلیےہونےوالی ریلی کومنتشر کروایا۔مسلم لیگ (ن) کےرہنما نےکہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کےخلاف تھانہ شیرا کورٹ میں درخواست دی مگرمقدمہ درج نہیں کیاگیا اس لیےعدالت نگران وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دے۔عدالت نےنگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری اورنگران وزیر داخلہ شوکت جاویدسمیت تمام فریقین کوپیش ہونےکانوٹس جاری کرتےہوئےسماعت 3ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More