جاپان میں70ہزار افراد کا امریکی اڈے کیخلاف احتجاج

0

ٹوکیو(امت نیوز)جاپان میں70 ہزار افراد نے امریکی فوجی اڈے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اتوار کو اوکیناوا جزیرے کے مکین تیز ہوائوں اور بارش کے باوجود ایک پارک میں جمع ہوئے اور امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف نعرے لگا ئے۔ جزیرے پر تقریبا 25 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں ۔ جاپانی حکومت چاہتی ہے کہ مسئلہ حل کرنے کیلئے امریکی فوجی اڈہ آبادی کے درمیان سے جزیرے کے کم آباد علاقے میں منتقل کردیا جائے۔ تاہم مکینوں کا موقف ہے کہ امریکی فوج مکمل طور پر یہاں سے نکلے۔اس موقع پر ایک قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ منتقلی کا پروگرام روکے۔ جزیرے کے مکین امریکی فوج کی نقل و حمل اور آلودگی سے پریشان ہیں اس کے علاوہ امریکی فوجی لڑکیوں سے زیادتی اور حادثات میں بھی ملوث رہے ہیں۔دریں اثناجاپان اور امریکہ کے اعلیٰ حکام دو روزہ تجارتی مذاکرات میں اپنے اختلافات کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے ستمبر میں دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا ہے۔جاپان کے وزیر برائے معاشی احیاء توشی میتسْو موتیگی اور امریکی نمائندہ تجارت رابرٹ لائٹ ہائزر کے درمیان واشنگٹن میں بات چیت ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More