مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پرگرنیڈحملےسے2ہلاک-3زخمی

0

سری نگر-لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک-نمائندہ امت) بھارت کےزیرانتظام کشمیرکےعلاقے بتامالومیں ایک حملےکےنتیجےمیں سینٹرل ریزروپولیس فورس (سی آرپی ایف) کااہلکارہلاک جبکہ3 زخمی ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق بھارتی پولیس کےاسپیشل آپریشنز گروپ اورسی آرپی ایف بتا مالو کے علاقے دیاروانی میں سرچ آپریشن میں مصروف تھےکہ نامعلوم افرادکی جانب سے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وید نےٹوئٹرپرکہاکہ ’حملےمیں ایک پولیس اہلکارہلاک،4 سی آرپی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔بھارتی میڈیانےحکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایاکہ سری نگرکےعلاقےبتامالو میں جاری سرچ آپریشن کےدوران5 حملہ آوروں نے گرنیڈ سے حملہ کرکےاسپیشل آپریشنزگروپ کےایک اہلکارکوہلاک کردیا جبکہ 2سی آرپی ایف اہلکاراورایک جموں وکشمیر پولیس اہلکار کوزخمی کردیا ہے۔کشمیر پولیس نےٹوئیٹ کیاہےکہ ’2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،تاہم انکاؤنٹر کی جگہ سے کوئی اسلحہ قبضے میں نہیں لیا گیا۔‘ ادھر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعہ ختم کرنے کی کوششوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے 24اسپیشل پولیس افسروں نے اپنی نوکری کو خیرباد کہہ دیا ہے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر کشمیری قوم سے معافی مانگی ہے۔ متعدد ایس پی اوز یعنی سپیشل پولیس افسروں نے مساجد میں لاؤڈ سپیکروں کے ذریعہ اعلان کر کے نوکری سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اس دوران ضلع پلوامہ میں واقع جامع مسجد کے ایک امام کو بھی ایس پی اوز کے خطوط موصول ہوئے جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی نوکریاں چھوڑ چکے ہیں۔ امستعفی ہونے والے ایس پی اوز کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ترال اور دیگر علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ایک بھارتی افسر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کے خلاف جارحانہ پالیسیا ں اختیار کی جسے ختم کرنا چاہئے اور انہیں حق خود اردیت دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ اسی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم استعفیٰ دے رہے ہیں۔دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر ، پلوامہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد(اننت ناگ) و دیگرعلاقوں میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More