احتساب عدالت میں نواز شریف کی آج پیشی کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو آج العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس کے حوالے سے احتساب عدالت میں ممکنہ طور پر پیش کیا جائے گاجس کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے احتساب عدالت کے اردگرد 200سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔