پمز میں زیر علاج کیپٹن (ر) صفدر کے تمام ٹیسٹ کلیئر

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں زیر علاج کیپٹن (ر) محمد صفدر کے تمام تشخیصی مراحل مکمل ہو گئے ہیں اور ان کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کلیئر قرار دی گئی ہیں۔ کیپٹن(ر) صفدر کے علاج کے لیے قائم5رکنی میڈیکل ٹیم نے اتوار کو کیپٹن (ر) صفدر کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ مریض کے خون کے تمام نمونوں کی تشخیص میں کوئی پیچیدگی نہیں پائی گئی۔تاہم ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے انہیں مزید دو روز تک ہسپتال میں زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More