نواز لیگ نے تحریک انصاف کی یقین دہانیاں مستردکردیں

0

اسلام آباد( خبرایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں کو مستردکردیا ہے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سر دار ایازصادق سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات سپیکرکی حیثیت میں ہوئی اورپی ٹی آئی نے پارلیمانی امور،سپیکرالیکشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات پارٹی کے مابین نہیں ہوئی اور ایازصادق سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات صرف سپیکرکی حیثیت میں ہوئی ہے ، اسدقیصرتحریک انصاف کے منتخب نمائندے ہیں اور انہوں نے بطور امیدوار اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے پارلیمانی امور،سپیکرالیکشن کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More