مانچسٹر میں ہجوم پر فائرنگ سے 10 زخمی

0

لندن( ایجنسیاں)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شخص نے سڑک پر موجود ہجوم پر فائرنگ کر کے 10 افراد زخمی کر دیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانچسٹر کے علاقے موس سائیڈ پر واقع کلیئر ماوٴنٹ روڈ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ واقعے میں ملوث شخص کا تعین کر رہے ہیں تاہم ایک سماجی کارکن ایرینا بیل نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک فرد ملوث ہے جو لوگوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کر رہا تھا۔مانچسٹر پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زخمیوں کو فائرنگ سے شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اس جگہ پر متعدد افراد موجود تھے تاہم واقعے کی ٹھیک لوکیشن کا تعین کیا جارہا ہے، جس کے لیے اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ کیریبئین کارنیول کے موقع کی مناسبت سے جمع ہوئے تھے۔ 23 مئی 2017 کو مانچسٹر کے بریٹش ایرینا میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔برطانیہ نے مانچسٹر دھماکوں کی تحقیقات میں پیش رفت کرتے ہوئے عسکری نیٹ ورک کے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More