مسافروں پر تشدد کرنیوالا ریلوے پولیس اہلکار گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسافروں سے بدتمیزی اور تشدد کرنے پر ریلوے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس میں روہڑی کے بعد شالیمار ایکسپریس کی سیٹ نمبر 64،65،66 پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی قبضہ کرلیا، مسافروں کی جانب سے سیٹوں سے اٹھانے پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے مسافروں پر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں ۔ واقعہ کے بعد ٹرین میں موجود دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم واقعہ کے خلاف مسافروں نے ٹرین کے اندر احتجاج شروع کردیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ ہرٹرین میں پولیس اہلکاروں کی بدمعاشی عروج پر ہے ریلوے کوہیلپ لائن قائم کرنی چاہئے تاکہ لوگ فوری شکایت کرسکیں، ریلوے پولیس نے پلیٹ فارم ، پارکنگ سے ٹرین کے سفرتک ہرجگہ اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، اس موقع پر احتجاجی مسافروں نے ریلوے حکام سے پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سےاپیل کی کہ وہ از خود نوٹس لیں دریں اثنا ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق آئی جی ریلوے مجیب الرحمن نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ملوث ریلوے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اکرم کورائی کو خانپور اسٹیشن پر گرفتار کر لیاگیا ، جبکہ ڈی آئی جی آپریشن شارق جمال نے ایس پی ملتان شاہد نواز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More