آرمی چیف-وزیر داخلہ سے چینی جنرل کی قیادت میں وفد کی ملاقات
راولپنڈی/اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ جی ایچ کیو کے دورے پر جنرل وینگ ننگ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ علاقائی سیکورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی جنرل نے نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ جنرل وینگ نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، ٹریننگ اور تجربات کے تبادلے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ بعد ازاں جنرل وینگ نے نگران وزیر داخلہ اعظم خان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان تعاون کے امور زیر غور آئے۔ نگران وزیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔