مسلمانوں کو حراست میں لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں-چین
سنکیانگ (امت نیوز) چین نے سنکیانگ صوبے میں اویغر مسلمانوں کو حراست میں لینے کی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اویغر کمیونٹی کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں۔حکام نے تسلیم کیا ہے کہ اویغر مسلمانوں کو تمام حقوق حاصل ہیں لیکن مذہبی انتہاپسندی کے شکار افراد کی آبادکاری اور ان کی دوبارہ تعلیم و تربیت کے ذریعے مدد کی جائے گی۔اس سے قبل، اپریل کے آغاز میں سنکیانگ میں حکومت نے مسلمانوں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔aن پابندیوں میں غیر معمولی لمبی داڑھی، عوامی جگہوں پر نقاب پہننے اور سرکاری ٹی وی چینلز دیکھنے پر ممانعت شامل تھی۔