بلدیہ غربی میں شجر کاری مہم کا آغاز چیئرمین اظہار احمد نے پودا لگایا

0

کراچی (پ ر)سسسسسسسسسسسسسسس بلدیہ غربی کو سر سبز و شاداب بنانے اور آلودگی سے پاک کرنے کے لئے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے یو سی8 قصبہ کالونی گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر یو سی وائس چیئرمین ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھی شجر کاری میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب میں چیئرمین اظہار احمد خان نے کہا کہ شجر کاری کے لئے بلدیہ غربی نے اس موسم بہار میں ہر اسکول میں مختلف اقسام کے5 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اسکول انتظامیہ اور طلبہ و طالبات پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال پر بھرپور توجہ دیں گے، اسکول پرنسپل نے چیئرمین کو پودوں کی دیکھ بھال کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More