کئی گھرانوں کے ایک سے زائد ارکان قومی اسمبلی پہنچ گئے
اسلام (خبر نگار خصوصی)134 نئے رکن چہرے قومی اسمبلی پہنچ گئے،کئی گھرانوں کے ایک سے زائد اراکین قومی اسمبلی پہنچے، آصف زرداری، ان کے بیٹے بلاول بھٹو اور بہنوئی نواب منور تالپور قومی اسمبلی کے رکن بن گئے ہیں۔تحریک انصاف کے شاہ محمود اور ان کے بیٹے زین قریشی، (ن) لیگ کے پرویز ملک،اہلیہ شائستہ پرویز اور بیٹا علی پرویز بھی رکن قومی اسمبلی بن گئے۔رضا ربانی کھر اور حنا ربانی کھر بہن بھائی ایم این اے منتخب ہو گئے۔تین سابق اسپیکرز فخر امام، فہمیدہ مرزا اور ایاز صادق، 2 وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور میاں محمد سومرو بھی دوبارہ رکن بنے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان تو نہ جیت سکے مگر ان کے بیٹے اسد محمود اپنی خالہ شاہدہ اخترعلی کے ساتھ اسمبلی پہنچ گئے۔