پاک فوج کا ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان
راولپنڈی (خبرنگارخصوصی) پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم میں بھرپورشمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم میں بھرپور شمولیت کا فیصلہ کیا۔ پاک فوج قومی شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے پودا لگا کرملک گیر ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔