نواز شریف کی انتہائی مختصر وقت کیلئے نیب کورٹ پیشی

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اسلام آباد کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزمیں احتساب عدالت نمبر 2میں پہلی پیشی تھی جس میں انہیں انتہائی مختصر وقت کے لیے عدالت لایا گیا ۔ جج ارشد ملک نے ریفرنسزکی سماعت کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ احتساب عدالت پیشی پر مریم نواز یا صفدر میں سے کوئی میاں نواز شریف کے ہمراہ نہیں تھا۔ عدالت نے گواہ واجد ضیاء کو بھی طلب کر رکھا تھا۔سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے 15 سے زائد سیاسی شخصیات موجود تھیں جن میں سینیٹرآصف کرمانی،پرویز رشید ،اسماعیل ایڈووکیٹ ،بیرسٹر ظفراللہ،طارق فاطمی،سعدیہ عباسی ، شکیل خان ، چوہدری تنویر ،ناصر بٹ، سردار ممتاز،ارشد جدون ایڈووکیٹ ،جہانگیر ایڈووکیٹ ، انجم عقیل خان ، اسرار خان،شامل تھے تاہم ان میں سے پرویز رشید ،چوہدری تنویر،طارق فاطمی اور بیرسٹر ظفراللہ کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔پولیس حکام نے سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بہت دور روکے رکھا جہاں وہ ووٹ کو عزت دو،جعلی انتخابات نامنظور،مریم نواز زندہ باد،ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطےکے نعرے لگاتے رہے ،کارکنان کی بہت کی قلیل تعداد اس موقع پر عدالت کے قریب پہنچی مگر پولیس حکام نے انہیں واپس پیچھے کی جانب دھکیل کر دور بھجوا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More