برطانوی ہائی کمشنر کی اردو میں جشن آزادی کی مبارک باد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر نے اردو میں پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔ تھامس ڈریو نے پاکستانی عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پیغام اردو میں دیا گیا ہے۔ تھامس ڈریو نے کہا کہ میرا پاکستان سے دوستی کا ایک خاص رشتہ بن گیا ہے، یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت شاندار ہے۔