آنکھوں کی 50 بیماریوں کی درست نشاندہی کرنے والا سافٹ وئر تیار

0

لندن( امت نیوز) مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس یا اے آئی) کو طب میں استعمال کرنے والی ایک مشہور برطانوی کمپنی کا بنایا ہوا سافٹ ویئر کسی ڈاکٹر کے بغیر آنکھوں کے 10 امراض کی عین اسی طرح شناخت کرسکتا ہے جس طرح ایک تجربہ کار ماہرِ چشم اپنی رائے قائم کرتا ہے۔مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے اس پروگرام کو تربیت دینے کے لیے 15 ہزار سے زائد مریضوں کا ڈیٹا لے کر سافٹ ویئر کو اس پر تربیت دلوائی گئی ہے۔ ان میں سے کئی مریضوں کے ریٹینا اسکین کا ڈیٹا جمع کیا گیا تھا جسے او سی ٹی اسکین بھی کہا جاتا ہے۔اس کمپیوٹر نظام کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ بروقت شناخت کرکے اس سے کئی افراد کی بینائی بچائی جاسکتی ہے۔ کیونکہ آنکھوں کے مرض کی بروقت شناخت کرکے آنکھوں کے کئی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔یہ سافٹ ویئر 94 فیصد کیسوں میں آنکھوں کی 50بیماریوں کی درست نشاندہی بھی کرسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More