نواز شریف کی پیشی پر انتظامیہ نے لیگی کارکنوں کو چکمہ دے دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر انتظامیہ نے ن لیگ کے کارکنوں کو چکمہ دے دیا۔وہ بکتر بند میں فرضی قائد کے پیچھے دوڑتے اور پھول برساتے رہے۔سابق وزیراعظم کو دوسرے دروازے سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے تاحیات قائد کو بدھ کے روز سخت سیکورٹی میں ایک جیپ پر احتساب عدالت لایا گیا۔قافلے کے ساتھ شامل بکتر بند کی اگلی نشست پر ایک شخص کو نواز شریف جیسا حلیہ بناکر بٹھادیا گیا ، کارکن اسے اپنا قائد سمجھ کر بکتر بند پر پھول برساتے رہے۔ اس دوران نواز شریف والی گاڑی عدالتی احاطے میں چلی گئی جب کہ بکتر بند باہر ہی کھڑی رہی جس پر انکشاف ہواکہ اس میں سابق وزیراعظم نہیں کوئی اور بیٹھا ہوا ہے۔پتہ چلنے پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچنے کی ہدایت کی۔