پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی پارلیمنٹ کی پہلی مسلمان رکن منتخب

0

سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون مہرین فاروقی نے آسٹریلیا میں سینیٹر منتخب ہو کر پہلی مسلمان آسٹریلوی سینیٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ماحولیاتی انجینئر مہرین فاروقی بدھ کو سینیٹر شپ کا حلف اٹھائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہیں ریاستی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران نیو ساؤتھ ویلز گرینز کی جانب سے گرینز سینیٹر منتخب کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More