امریکی ٹی وی اینکر نے عمران کو پاکستانی ٹرمپ قرار دے دیا
واشنگٹن(امت نیوز) امریکی ٹی وی پروگرام دا ڈیلی شو کے میزبان ٹریور نوح نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان میں نصف درجن کے قریب مماثلتیں گنوا دیں اور عمران خان کو بلواسطہ طور پر پاکستانی ٹرمپ قرار دیا ہے۔ ٹریور نے کہا کہ ٹرمپ اور عمران دونوں نے تین تین شادیاں کیں۔ وونوں ہی نوجوانی میں ٹی وی اشہارات میں کام کر چکے ہیں۔ منتخب ہونے سے پہلے دونوں ہی جنسی اسکینڈلز میں گھر گئے اور پھر بچ نکلے۔ ٹریور نے کہاکہ دونوں کی تقاریر بھی ایک جیسی ہیں وہ پہلے سے موجود نظام کے خلاف باتیں کرتے رہے اور دونوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سب کچھ ہے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اس لیے انہیں حکومت میں آنا چاہیے۔دونوں کے حامی اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے ہیں۔ ٹرمپ اور عمران دونوں ہی نجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں سفر کرنے کے شوقین ہیں۔ ٹریور کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ عمران خان برائون ٹرمپ ہیں لیکن اگر کوئی شخص ٹرمپ سے بھاگ کر پاکستان جانے کا خواہشمند ہے تو اسے کوئی اور جگہ دیکھنی چاہیئے۔