کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جعلی پولیس افسر سمیت 20 ملزمان کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر مختلف علاقوں میں غیر قانونی منڈیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20 افراد کو دھر لیا گیا۔ رضویہ پولیس کی کارروائی میں جعلی پولیس اہلکار اقبال پکڑا گیا۔ ملزم پولیس کی وردی پہن کر ناظم آباد میں غیر قانونی مویشی منڈی لگا رہا تھا۔ رضویہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے 12 افراد عبدالغنی، میر بلوچ، سکندر، اختر ، فیضان ، شعیب ، شوکت ، اقبال ، عبدالکریم اور سمیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان ناظم آباد میں غیر قانونی طور پر مویشی بیچ رہے تھے۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی میں آپریشن کے دوران زاہد، اشتیاق ، عثمان ، ارشد ، وقاص ، رمضان اور عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مویشی بیچ رہے تھے۔