پاکستان نے بھارت کو بیس بال میں کچل دیا

0

تائیوان(امت نیوز)ایشین انڈر 12 بیس بال چمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 0-16 سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں ورلڈ نمبر تین کوریا سے مقابلہ درپیش تھا، جس میں پاکستان ٹیم کو کوریا کے ہاتھوں 4-1 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے 14 اگست کو دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 1-6 اسکور سے شکست دی تھی۔ 15 اگست کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا، جس نے میچ میں مکمل طور پر بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-16 کے اسکور سے مات دی۔پاکستان نے پہلی ہی اننگز سے بھارتی ٹیم کو دباؤ میں رکھا جو آخری اننگز تک برقرار رہا اور کم از کم 15 اسکور کا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو پانچ اننگز میں ہی مکمل قرار دے دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More