پاکستان اسٹیل کی وضاحت
کراچی (پ ر) ترجمان پاکستان اسٹیل نے روزنامہ ’’امت‘‘ میں مورخہ 13 اگست 2018 کو شائع ہونے والی اسٹیل مل کی اراضی پر شمشان گھاٹ بنانے کا منصوبہ کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ خبر کے مندرجات میں کوئی حقیقت نہیں ۔ مقامی ہندوبرادری کو اپنے مردوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے قبرستان پر ایک پلاٹ کئی سال قبل دیاگیا تھا جس کی تمام تر کارروائی قواعد کے مطابق عمل میں لائی گئی ۔