بلدیہ شرقی کی اہم شاہراہوں چوراہوں کو پرچموں سے سجایا گیا
کراچی(بزنس رپورٹر)بلدیہ شرقی میں جشن آزادی پر اہم شاہراہوں اور چوراہوں کو قومی پرچموں و برقی قمقموں سے سجایا گیا۔چیئرمین شرقی معید انور نے تقریبات کا آغاز رات 12بجے حسن اسکوائر مونومنٹ پر کیک کاٹ کر کیا۔بعد ازاں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تکونہ پارک نزد اسٹیڈیم روڈ عوامی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں دلکش لائٹنگ ، قومی ہیروز کے مجسموں کے ساتھ عوام تصویریں بنواتے رہے۔