ٹیلی نار-ماجو-ڈائو-سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں جشن آزادی تقاریب

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیلی نار، ماجو۔ڈائو یونیورسٹی اور سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد کی گئیں ، جس میں افسران ، انتظامیہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کے ہیڈ کوارٹر سمیت ملک بھر میں واقع ریجنل دفاتر میں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا۔سی ای او عرفان وہاب خان نے ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کے بعد کہا کہ یوم آزادی دراصل ایک آزاد قوم کی اپنی پہچان پر غور و فکر کرنے کا موقع ہے۔محمد علی جناح یونیوررسٹی کراچی نے شہر میں6ہزار پودے لگانے کے آغاز کے ساتھ یوم آزادی منایا۔ماجو کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ علامہ اقبال کے کلام کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔نارتھ ناظم آباد پر فائیو اسٹار چورنگی پر 450پودے بھی لگائے گئے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے اوجھا کیمپس میں پرچم کشائی کی۔اس موقع پرانہوں کہاکہ پاکستان اسلامی نظریہ کے بنیاد پر بننے والی دنیا کی دوسری مملکت ہے، جو ریاست مدینہ کے بعد وجود میں آئی۔تقریب میں پرو وائس چانسلر ز ڈاکٹر محمد مسرور، پروفیسر خاور سعیدجمالی، ڈاکٹر زرنازواحد ودیگر نے شرکت کی۔سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں یوم آزادی شایان شان طریقےسے منایا گیا۔مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پرملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید دؤر کے مطلوبہ معیار کے مطابق درکار ترقی دلانے کیلئے ہمیں بلاتعصب، نسلی، صنفی اور طبقاتی تفریق کے کام کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More