کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں اہل تشیع کے زیراہتمام چلنے والے نجی اسکول پر داعش کے خودکش حملے میں 60طلبہ جاں بحق اور 67سے زائد زخمی ہو گئے۔ دشت برچی میں پانچویں سڑک پر واقع مہدی موعود اکیڈمی میں بمبار نے داخل ہوکر خود کو اسوقت اڑا دیا ،جب چھٹی ہو رہی تھی ۔دھماکے کے بعد ہر طرف لاشیں بکھر گئیں اور افراتفری مچ گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکار اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ افغان محکمہ صحت کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت اسکول میں 100 سے زائد طلبا و طالبات موجود تھے ،جو یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دے رہے تھے۔طالبان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسکولوں کو نشانہ نہیں بناتے چاہے ان کا تعلق کسی بھی مسلک سے ہو۔