ون وہیلنگ بائیکرز کے خلاف کریک ڈائون جاری
فیصل آباد(امت نیوز) پاکستان میں ون ولینگ ریس کا رحجان میں آضافہ ہوا ہے ۔ لیکن موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور انداز میں کریک ڈائون جاری ہے اور ٹریفک پولیس کے اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز و ٹریفک وارڈنز کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جبکہ ون ویلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے نوجوانوں کے والدین کے خلاف بھی اعانت جرم میں مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے نیز موٹر سائیکل بحق سرکار ضبط اور 6 سے 2 سال تک کی سزا بھی ہوگی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓباد سید احمد فواد کی طرف سے تشکیل دی جانے والی انسداد ون ویلنگ ٹاسک فورس کا ایک اجلاس سی ٹی او ابرار حسین نیکوکارہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مرزا انجم کمال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ریسکیو 1122‘ پٹرولنگ پولیس دیگر افسران نے شرکت کی۔